اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر شیرزاد میں مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک افغان فوجی اہلکار نے دہشت گرد امریکی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس میں آٹھ دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک ہوگئے -
افغانستان میں متعین امریکی فوج کی دہشت گرد کمان نے بھی مشرقی افغانستان میں امریکی فوجیوں پر ہوئے حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس نے جانی نقصانات کی تفصیل بتانے سےگریز کیا ہے ۔ امریکا کے این بی سی نیوز چینل نے بھی امریکی حکام کے حوالے سے اس حملے کی تصدیق کی ہے ۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب طالبان نے گذشتہ ستائیس جنوری کو افغانستان کے صوبہ غور میں امریکا کے انتہائی جدید ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا - امریکی حکام نے اس ڈرون طیارے کی سرنگونی اور اس میں ہلاکتوں کی تعداد کو چھپانے کی کوشش کی ہے جس کی بنا پر امریکی انتظامیہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے - دوسری جانب صوبہ فراہ میں دہشت گرد امریکی فوج کے جنگی طیاروں نے رہائشی علاقے پر بمباری کی ہے جس میں متعدد افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں -
/129
10 فروری 2020 - 07:49
News ID: 1009178
افغانستان کے مشرقی علاقے میں آٹھ دہشت گرد امریکی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے